رسائی کے لنکس

فولکس ویگن ’کومبی‘ کی پیداوار آئندہ ہفتے بند

برازیل میں مشہور زمانہ فولکس ویگن کے ماڈل کومبی کی تیاری 20 دسمبر سے ختم ہو جائے گی جس کی وجہ 2014ء سے ملک میں گاڑیوں کی صنعت کے لیے نافذ ہونے والے نئے قوانین بتائے جاتے ہیں۔ ان قوانین کے تحت ہر گاڑی میں ’’ایئر بیگ اور اینٹی لاک بریک‘‘ کا ہونا ضروری ہے جب کہ کومبی میں یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں۔ برازیل دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اب تک اس ماڈل کی گاڑیاں تیار کی جارہی تھیں۔ یہ ماڈل سب سے پہلے 1950 میں جرمنی میں متعارف کروایا گیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG