رسائی کے لنکس

برازیل میں تودے پھسلنے کے ہولناک حادثے


متعدد روز تک موسلا دھار بارشیں ہوئیں

برازیل میں امدادی کارکن ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں تودے پھسلے کے حادثوں میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کررہے ہیں۔ ان حادثوں میں کم سے کم 76 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

کئى دنوں تک موسلا دھار بارشوں کے بعد ہنگامی کاموں پر مامور کارکن اتوار کے روز ریاست ریو ڈی جنیرو اور اُس کے برابر کی ریاستوں مِیناس گِریز اور ساؤ پالو میں متاثرین کو تلاش کرتے رہے۔

جمعے کے روز ساحلی شہر آنگرا ڈوس ریز میں ایک پہاڑ کے پہلو کا بڑا حصّہ ٹوٹ کر نیچے آرہا۔ اس واقعے میں ایک ہوٹل تباہ گیا اور کئى گھر مٹی اور کیچڑ میں دَب گئے۔ جزیرے اِلہا گرانڈ سے بھی تودا پھسلنے کے ایسے ہی ایک اور واقعے کی اطلاع ملی ہے۔

برازیل کے ساحلی علاقے میں ایسی بہت سی پہاڑی ڈھلوانیں ہیں، جن پر کئى مقامات پر تین دن کی بارشوں کے بعد بڑے بڑے تودے پھسلنے کے واقعات ہوئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نیا سال منانے کے لیے سینکڑوں سیاح پُر فضا ساحلی مقامات پر جمع تھے۔

اتوار کے روز اگرچہ بارش رُک گئى ہے، لیکن عہدے داروں کو خدشہ ہے کہ اگلے چند دنوں میں جس مزید بارش کی پیش گوئى کی جارہی ہے، اُس کے باعث کچھ اور تودے پھسل سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG