رسائی کے لنکس

پاکستان سے 'منہ موڑنے کا وقت نہیں': برطانوی وزیراعظم


پاکستان سے 'منہ موڑنے کا وقت نہیں': برطانوی وزیراعظم
پاکستان سے 'منہ موڑنے کا وقت نہیں': برطانوی وزیراعظم

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ مغربی اتحادیوں کو پاکستان سے ’’منہ موڑنے کی بجائے زیادہ قربت کے ساتھ‘‘ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بدھ کو لندن میں امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی رہنما نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اُٹھایا ہے۔ ”اُن کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔“

دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی خفیہ آپریشن میں القاعدہ کے مفرور رہنما اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان کو مغربی اتحادیوں کی طرف سے شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا ہے۔ ایک فوجی چھاؤنی والے علاقے میں دنیا کو مطلوب ترین شخص کی طویل عرصے تک موجودگی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خصوصاًَ پاکستانی فوج کے کردار پر شکوک و شبہات کی وجہ بنی ہے۔

عرب دنیا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کیمرون نے کہا کہ وہ اور صدر اوباما ان ملکوں میں آزادی کے لیے لڑنے والوں کی مدد کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ لیبیا کے حکمران معمر قذافی کو ”ہر حال میں جانا ہوگا“۔

برطانیہ اور امریکہ قذافی کے اپنے عوام پر تشدد کے خلاف نیٹو کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG