رسائی کے لنکس

برطانیہ غیر یورپی طالب علموں کے لئے ویزوںمیں کمی کرے گا


برطانیہ کے امیگریشن کے وزیر ڈیمیئن گرین
برطانیہ کے امیگریشن کے وزیر ڈیمیئن گرین

برطانیہ آئندہ غیر یورپی طالبعلموں کے لئے ویزوں کی تعداد میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔یہ فیصلہ اس سرکاری رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ آنے والے ہر پانچ میں سے ایک طالبعلم اپنے ملک واپس نہیں جاتا۔

برطانیہ کے امیگریشن کے وزیر Damian Green اسٹوڈنٹس ویزوں کے اجرا کی شرائط کو سخت بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ یہ اقدامات ان کوششوں کا حصہ ہیں جو برطانیہ تارکین وطن کی تعداد میں کمی لانے کے لئے کر رہا ہے۔

ڈیمین گرین کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس ویزوں پربرطانیہ آنے والے نصف طالبعلم ڈگری کی سطع کے کورسز نہیں کر رہے۔

اسی ماہ ریلیز کی گئی ایک سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن 2004میں اسٹوڈنٹ ویزوں پر برطانیہ آنے والے ایک لاکھ چھیاسی ہزار میں سے چالیس ہزار پانچ سال بعد بھی برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر طالبعلم ملازمتوں یا شادیوں کی وجہ سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG