رسائی کے لنکس

برطانیہ: مز تھیچر سابق برطانوی فوجیوں کی بحالی صحت کی کوششوں میں مدد دیں گی


سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر
سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر

سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر نے ایک ایسے فلاحی ادارے کی حمایت کا اعلان کیا ہے جوعراق اور افغانستان سے واپس آنے والے ان سابقہ فوجیوں کی مدد کرتی ہے جو دماغی صحت کے مسائل سے گذررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ کے خلاف مقابلے میں مدد دینے والے فلاحی ادارے کا کام بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ واپس آنے والے فوجی بہترین توجہ کے مستحق ہیں۔

مز تھیچر نے روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف کے ساتھ گفتگو میں ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جزائر فاک لینڈ اور خلیج کی پہلی جنگ میں شرکت کے لیے اپنے فوجی بھیجے تھے۔لیکن انہوں نے کہا کہ وہ یہ محسوس کرتی ہیں دکھائی نہ دینے والے خوف کے اثرات کئی برسوں تک انسانی ذہن پر رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن واپس لوٹنے والے فوجیوں کو مناسب دماغی صحت کی سہولتوں کی فراہمی اصل میں اس قرض کی ادائیگی ہے جو خدمات کی شکل میں انہوں نے اس ملک کو دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم تھیچر کے ایک طویل عرصے کے بعد سامنے آیاہے ۔ کئی سڑوک حملوں سے گذرے کے بعد سے وہ عوامی زندگی سے کنارہ کش ہوگئی تھیں۔ وہ 1979ء سے 1990 تک برطانیہ کی وزیر اعظم رہیں تھیں۔

XS
SM
MD
LG