رسائی کے لنکس

برطانوی شہری عراق میں اِغوا کے بعد ایران میں قید



امریکہ کے ایک چوٹی کے جنرل نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ ایک برطانوی شہری کو دو سال سے بھی پہلے عراق میں اِغوا کرلینے کے بعد ایران لے جایا گیا تھا، جہاں وہ قید رہا۔

جنرل ڈیوڈ پیٹریئس جمعے کے روز بغداد کے ایک دورے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عہدے داروں کو یقین ہے کہ یرغمال پیٹر مور نے جو31 مہینےایران میں گزارے، اُن میں سے وہ کم سے کم کچھ عرصے تک ایران میں قید رہا تھا۔

جنرل پیٹریئس نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا مور کے اِغوا میں ایران کے پاسدارانِ ابقلاب کا کوئى ہاتھ تھا۔

کمپیوٹر کے ماہر 36سالہ برطانوی شہری کو بدھ کے روز بغداد میں رہا کردیا گیا تھا۔عراقی پولیس کی وردیوں میں ملبوس جنگجوؤں نے مور اور اُس کے چار برطانوی باڈی گارڈز کو 2007ء میں بغداد میں وزارتِ مالیات کی عمارت کے باہر پکڑ لیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اُس کے چاروں باڈی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اُن میں سے تین کی میّتیں پچھلے ہفتے برطانیہ بھیج دی گئى تھیں۔

XS
SM
MD
LG