رسائی کے لنکس

برطانوی فوج نے سنگین کا کنٹرول امریکی دستوں کے حوالے کر دیا


برطانوی فوج نےچار سال افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کےضلع سنگین میں رہنے کے بعد اسے خالی کر دیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کے انتظامات امریکی فوج کے حوالے کر دئیے ہیں۔

سنگین میں برطانوی فوج کو سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا تھااور 337ہلاکتوں میں سے ایک تہائی اسی علاقے میں ہوئی ہیں۔ برطانوی دستے سن 2006میں اس علاقے میں داخل ہوئے تھے۔

پیر کے روز برطانوی فوج نے باقاعدہ طور پر سیکیورٹی کے انتظامات امریکی میرینز کے حوالے کئے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی فوجیوں کوافغانستان کے سب سے مشکل علاقے میں کامیابی حاصل کرنے پر فخر کرنا چاہیے۔

برطانیہ کے تقریباً ساڑھے نو ہزار فوجی افغانستان میں تعینات ہیں جوامریکہ کے بعد کسی بھی اتحادی ملک کےسب سے زیادہ دستے ہیں۔نیٹو نے اس سال کے اوائل میں اتحادی دستوں میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG