بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر منگل کو یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جن میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔یہ دھماکے ہوائی اڈے کے ’ڈیپارچر‘ لاؤنچ میں ہوئے اور دھماکوں کے بعد اس ہوائی اڈے سے فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔
برسلز میں دھماکے، متعدد ہلاکتیں

1
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر منگل کو یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے۔

2
مقامی ذرائع ابلاغ نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں سے ایک خودکش تھا۔

3
دھماکوں کے بعد برسلز میں تمام سب ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

4
تاحال دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ہوائی اڈے کی عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے