رسائی کے لنکس

تنزانیہ میں عمارت منہدم، 15 ہلاک، درجنوں لاپتہ


تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے مرکزی علاقے میں منہدم ہونے والی عمارت، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
تنزانیہ کے شہر دارالسلام کے مرکزی علاقے میں منہدم ہونے والی عمارت، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

عمارت کے انہدام کے وقت ساتھ واقع میدان میں بچے فٹ بال کھیل رہے تھے جن میں سے کئی کے ملبے کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔

مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہونے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ جمعے کو تنزانیہ کے مرکزی شہر دارالسلام میں پیش آیا جہاں ایک 12 منزلہ زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہوگئی۔

حکام کے مطابق عمارت کے انہدام کے وقت ساتھ واقع میدان میں بچے فٹ بال کھیل رہے تھے جن میں سے کئی کے ملبے کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب عمارت منہدم ہوئی اس وقت اس میں درجنوں مزدور کام کر رہے تھے۔

دارالسلام کے پولیس سربراہ سلیمان کووا نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ ملبے سے 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ اب تک دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے موجود ہیں جن میں سے بعض نے موبائل فون کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کئی اعلیٰ حکومتی عہدیدارا ن موقع پر موجود ہیں۔
XS
SM
MD
LG