رسائی کے لنکس

بلغاریہ: پارلیمنٹ میں آٹھ دنوں سے محصور افراد کو نکال لیا گیا

یورپی یونین میں شامل خراب معیشت والے اسے ملک میں چالیس دن سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہروں میں شامل افراد کابینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بلغاریہ میں پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر حکومت مخالف مظاہرین کے گھیرے کو توڑتے ہوئے، عمارت میں گزشتہ آٹھ دنوں سے محصور ایک سو سے زائد قانون سازوں، وزراء اور صحافیوں کو وہاں سے نکال لیا ہے۔

پولیس نے ’صوفیہ عمارت‘ میں محصور افراد کو نکالنے کے بدھ کی صبح مظاہرین کا گھیرا توڑنے کے لیے کارروائی شروع کی۔

یورپی یونین میں شامل خراب معیشت والے اسے ملک میں چالیس دن سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہروں میں شامل افراد کابینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو پارلیمنٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کی، جس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دو مظاہرین اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG