رسائی کے لنکس

logo-print

بونیر: چھت گرنے سے 12ہلاک


فائل فوٹو

صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے بونیر میں منگل کی صبح ایک گٹر کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 12افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بونیر کے گاؤں جوڑ میں تعزیت کے لیے بڑی تعداد میں خواتین ایک گھر کے صحن میں موجود تھیں کہ گٹر کی چھت بیٹھ گئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو بونیر کے ضلعی ہسپتال منتقل کر کے وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG