رسائی کے لنکس

برج خلیفہ غائب کر سکتا ہوں: امارات کے جادوگر کا دعویٰ


جادوگر ڈاکٹر منتصر المنصور نے یہ حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں کوئی اسپانسر مل جائے تو کچھ سیکنڈز کے لئے وہ ’برج الخلیفہ‘ کو غائب کردیں گے

دبئی کا ’برج خلیفہ‘ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے جسے دیکھنے سیاح دور دور سے آتے ہیں اور اس عظیم الشان عمارت کی خوبصورتی کو دیکھ کر لطف اٹھاتے ہیں۔

اب اِسی ’برج خلیفہ‘ کو لے کر ایک جادوگر نے دلچسپ اعلان کر کے کچھ لوگوں کو حیران تو کچھ کو پریشان کر دیا ہے۔


امارات کی ریاست راس الخیمہ سے تعلق رکھنے والے جادوگر ڈاکٹر منتصر المنصور نے یہ حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں کوئی اسپانسر مل جائے تو کچھ سیکنڈز کے لئے وہ ’برج الخلیفہ‘ کو غائب کر دیں گے۔

المنصور نے پُریقین انداز میں اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برج خلیفہ کو غائب کر سکتے ہیں۔

اُن کے الفاظ میں: ’میں تین سکینڈز کے لئے برج خلیفہ کو آنکھوں سے اوجھل کرسکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ مجھے کوئی اسپانسر کردے۔ میں یہ جادو دسمبر میں کرنا چاہتا ہوں۔ اگر کوئی اسپانسر تیار ہوا تو پھر سب ہی میرا یہ جادو دیکھیں گے‘۔


ڈاکٹر منتصر وہ پہلے عرب شہری ہیں جنھوں نے جادو کی دنیا کا آسکر ایوارڈ سمجھا جانے والا ’مرلن ایوارڈ‘ دو مرتبہ جیتا۔ یہ ایوارڈ ہرسال امریکا میں قائم بین الاقوامی جادو گر سوسائٹی کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر المنصور کا کہنا ہے کہ وہ 26سالوں کے دوران 70ہزار میجک شوز اسٹیج پر پیش کر چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG