رسائی کے لنکس

برما: کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ


حکام نے بتایا کہ پناہ کے متلاشی روہینگا برادری کے 70 افراد کشتی میں سوار ہو کر بنگلہ دیش کی جانب جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

برما کے روہینگا مسلمانوں کی کشتی خلیج بنگال میں ڈوبنے سے خدشہ ہے کہ کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پناہ کے متلاشی روہینگا برادری کے 70 افراد کشتی میں سوار ہو کر بنگلہ دیش کی جانب جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے مطابق روہینگا برادری کے ہزاروں افراد نے انخلا شروع کر رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لگ بھگ 1,500 افراد کشتیوں کے ذریعے ملک سے باہر جا چکے ہیں۔

برما کی ریاست راکین میں مسلمان اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان گزشتہ سال ہونے والے فسادات میں کم از کم 200 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 40 ہزار بے گھر ہوئے۔
XS
SM
MD
LG