رسائی کے لنکس

برما: پوست کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ


برما میں پوست کی فصل
برما میں پوست کی فصل


تھائی لینڈ میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ برما کی شمالی ریاست شان میں فوجی حکومت کے کنٹرول کے علاقوں میں پوست کی کاشت بڑھ گئی ہے ۔

پالونگ ویمنز آرگنائزیشن نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست شان میں پوست کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پوست کو ہیروئن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ 2006 ء کے مقابلے میں 2009ء میں تقریباً پانچ گنا بڑھ کر 4500 ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کاالزام ہے کہ برما کے عہدے دار، فوجی راہنما اور حکومت نواز ملیشیائیں پوست کے کاشت کاروں سے رقوم حاصل کرتی ہیں۔

گروپ کی ایک رابطہ کار لووے داگ جار کا کہنا ہے کہ پوست کی پیداوار میں اضافے سے چائے کی فصل میں کمی کے باعث مقامی معیشت متاثر ہورہی ہے اور نشہ کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پوست کی پیداوار برما اوراقوام متحدہ کے سرکاری اندازوں سے کہیں زیادہ ہوچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG