رسائی کے لنکس

برما میں کیرن اقلیت کے حقوق کی پامالی رکوانے کا مطالبہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دنیا بھر میں کیرن نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ برما کی حکومت کی جانب سے اس اقلیتی برادری کے حقوق کی خلاف ورزی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اطلاعات کے مطابق 15 ملکوں میں مقیم لگ بھگ 84 ہزار افراد نے اس سلسلے میں ایک درخواست پر دستخط کیے ہیں جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت عالمی رہنماؤں اور مختلف تنظیموں کو ارسال کی گئی ہے۔

کیرن نسل سے تعلق رکھنے والے افراد تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب برما کے جنوب مشرقی علاقے میں آباد ہیں اور گذشتہ کئی دہائیوں سے اُن کا الزام ہے کہ برما کے حکام اُنھیں یہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے نا صرف جبری مشقت کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اُن کی املاک اور فصلوں کو بھی نقصان پنہچایا جا رہا ہے۔

کیرن نیشنل یونین نے بین عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی سطح پر ایک کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے جو برما میں جنگی اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرے۔

XS
SM
MD
LG