رسائی کے لنکس

برما: تازہ فسادات کے بعد حالات قدرے پرامن


ایک مسلمان شخص کی طرف سے بدھ مت کی ایک پروکار خاتون کو مبینہ طور پر جلائے جانے کی خبر کے منظر عام پر آتے ہیں شہر میں جلاؤ گھیراؤ شروع ہوگیا تھا۔

برما کے مشرقی شہر لاشیو میں تازہ فسادات کے بعد بدھ کو حالات معمول پر واپس آرہے ہیں اور صورتحال قدرے پرامن ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کو ایک مسلمان شخص کو بدھ مت کی ایک پروکار خاتون کو مبینہ طور پر نذر آتش کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی بدھ بھکشوؤں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے اس شخص کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس ہجوم نے شہر کی سب سے بڑی مسجد، مسلمانوں کے ایک اسکول اور متعدد دکانوں کو نذر آتش کردیا۔

ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی تو اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

برما میں مسلمانوں اور بدھ مت کے پروکاروں میں گزشتہ برس شدید نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔
XS
SM
MD
LG