رسائی کے لنکس

کمبوڈیا: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد ہلاک


کمبوڈیا: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد ہلاک
کمبوڈیا: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد ہلاک

کمبوڈیا میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث اس میں سوار 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمال مغربی صوبے باٹم بانگ میں پیش آنے والے اس حادثے کی اطلاع بدھ کے روز دیتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک شیر خوار بچی بھی شامل ہے۔

ٹریکٹر ٹرالی میں پانچ خاندانوں کے افراد سوار تھے جو مرچوں کے ایک کھیت میں کام ختم کرنے کے بعد منگل کی رات گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا وہ نوم پین سے تقریباً 250 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور اسی کی دہائی میں کمبوڈیا کی سکیورٹی فورسز اور کھیمر روج کے درمیان لڑائی میں یہاں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھیں۔

حکام کے مطابق 1979ء کے بعد سے ساٹھ ہزار سے زائد افراد بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جب کہ رواں برس بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG