رسائی کے لنکس

برطانوی وزیرِاعظم کیمرون کا دورہ جرمنی


فائل
فائل

برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچے ہیں جہاں وہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ساتھ یورپی یونین میں مجوزہ اصلاحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچے ہیں جہاں وہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ساتھ یورپی یونین میں مجوزہ اصلاحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

برطانوی وزیرِاعظم اعلان کرچکے ہیں کہ اگر ان کی جماعت 'کنزرویٹو' پارٹی نے 2015ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائی تو وہ برطانیہ کے یورپی یونین میں شامل رہنے یا نہ رہنے کے سوال پر ریفرنڈم کرائیں گے۔

وزیرِاعظم کیمرون رکن ممالک کے لیے 'یورپی یونین' کے قوانین پر لازمی عمل درآمد سے خائف ہیں اور برطانیہ کے لیے یورپی یونین کی رکنیت کی شرائط کے از سرِ نو تعین کے خواہاں ہیں۔

'یورپی یونین' کی سب سے بڑی معیشت جرمنی برطانوی وزیرِاعظم کی یورپ گریز پالیسیوں کا مخالف ہے لیکن جرمن چانسلر کی ترجمان نے جناب کیمرون کے دورے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چانسلر مرکل اور وزیرِاعظم کیمرون کا تعلق " جرمنی اور برطانیہ کی دوستی جتنا ہی گہرا اور قریبی ہے"۔

امکان ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم اپنے دورے کے دوران میں جرمن رہنمائوں کے ساتھ یورپی یونین میں مجوزہ اصلاحات کے ساتھ ساتھ عنقریب ہونے والے 'جی-8' ممالک کے سربراہ اجلاس اور شام کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
XS
SM
MD
LG