کینیڈا کے شمالی علاقے میں جنگلات کی خوفناک آگ لگ بھگ ایک لاکھ 63 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہنگامی صورتحال کے سبب جمعرات کو یلو نائف شہر سے لگ بھگ 20 ہزار شہریوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ اور بس اسٹینڈز پر شہریوں کا ہجوم ہے جو محفوظ مقام پر منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ابھی یلو نائف سے 15 کلو میٹر دور ہے۔ کینیڈا میں اس وقت 1000 کے قریب مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔