رسائی کے لنکس

پندرہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ منگل کو حلف اٹھائے گی


کابینہ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔ کابینہ کے لئے وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کئی دن سے مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہے تھے

پاکستان کی 15رکنی نگراں کابینہ منگل کو حلف اٹھائے گی۔ اس بات کا اعلان پیر کی شب وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد سے کیا گیا۔ اعلان کے مطابق، نگراں کابینہ کے 15ارکان منگل دوپہر اپنے عہدے کا حلف لے گی۔

نگراں کابینہ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔

کابینہ کے لئے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کئی دن سے مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق، مشاورت کے بعد جن 15افراد کو کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے ان کے نام ہیں
:

ملک حبیب، عارف نظامی، ڈاکٹر مشتاق خان، احمر بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، سہیل وجاہت، شہزادہ احسن اشرف شیخ، مقبول رحمت اللہ، عبدالمالک کاسی، اسد اللہ مندوخیل ، میر حسن ڈومکی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور ڈاکٹر یونس سومرو۔
XS
SM
MD
LG