رسائی کے لنکس

مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال


پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ایک روز قبل ہی تمام موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو چہلم کے موقع پر منگل کو سروس معطل رکھنے کی ہدایات جاری کردی تھیں

کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں 15 گھنٹے سے معطل موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے۔ امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کی غرض سے یہ سروس منگل کی صبح 7بجے سے معطل تھی۔

پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ ورانہ واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

دہشت گرد موبائل فون کو ’ڈیٹونیٹر‘ کے طور پر استعمال نہ کر سکیں، اِس لئے اہم ترین مواقع پر موبائل فون سروس معطل کردی جاتی ہے۔ پچھلے دور حکومت سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ایک روز قبل ہی تمام موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو چہلم کے موقع پر منگل کو سروس معطل رکھنے کی ہدایات جاری کردی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست کی تھی۔
XS
SM
MD
LG