رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نذر


آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

میچ کے بے نتیجہ رہنے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو ایجبسٹن میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے تھے۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور صرف 10 کے مجموعی اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔

بعد ازاں کپتان بیلی اور ووجز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو قدرے مستحکم کرنے میں کردار ادا کیا۔ دونوں نے بالترتیب 55 اور 71 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے میک کلنگن نے چار، میک کلم نے دو اور ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا اور 15 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔

بعد ازاں انتظامیہ نے بارش جار ی رہنے اور گرائونڈ میں پانی جمع ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیتے ہوئے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ 'گروپ - اے' کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں 48 رنز سے شکست کھانا پڑی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرادیا تھا۔
XS
SM
MD
LG