رسائی کے لنکس

سیمی فائنل میں سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست


بھارت نے 182 رنز کا ہدف 35 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

'آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی' کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

انگلینڈ میں جاری ٹورمنٹ کے جمعرات کو ہونے والے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر سری لنکن ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائےتھے۔

جواباً بھارت نے 182 رنز کا ہدف 35 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

جمعرات کو کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی اننگز آغاز اچھا نہ تھا اور ابتدا سے ہی اس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجلو میتھوز نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 51 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ جیا وردھنے 38 رنز اسکور کرسکے۔

بھارت کی جانب سے ایشون اور ایشانت شرما نے تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواباً بھارت نے 182 رنز کا ہدف دو وکٹیں گنوا کر 35 اوورز کے اختتام پر بآسانی حاصل کرلیا۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھاون نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے جب کہ ورت کوہلی 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
XS
SM
MD
LG