رسائی کے لنکس

سابق مس یونیورس اور مس امریکہ چیلسی اسمتھ چل بسیں


سابق ’مس یونیورس ‘اور ’مس امریکہ ‘چیلسی اسمتھ کینسرکے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئیں۔ پینتالیس سالہ چیلسی کیسنرکے عارضے میں مبتلا تھیں۔

امریکی نیوزچینل اے بی سی کے مطابق چیلسی اسمتھ کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مس ٹیکساس‘،’مس امریکہ‘ اور’مس یونیورس‘ کا تاج اپنے سرپرسجانے والی چیلسی اسمتھ طویل بیماری کے بعدانتقال کرگئیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’چیلسی ہماری پیاری بیٹی،بھتیجی اوردوست تھیں جن کی ہم ہمیشہ کمی محسوس کریں گے۔ وہ لوگوں سے بلاتفریق محبت کرتی تھیں اوردوسروں کے لئے اچھے جذبات رکھتی تھیں۔‘

چیلسی اسمتھ نے1995میں مس امریکہ مقابلہ جیتا اوراسی سال مس امریکہ ومس یونیورس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

چیلسی کی فیملی کے مطابق وہ یہ تینوں ٹائٹل جیتنے والی پہلی دوہری نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون تھیں۔

چیلسی اسمتھ 1994میں مس گلیوسٹن کاؤنٹی بھی رہ چکی تھیں۔کراؤن سے ریٹائرمنٹ کے بعدچیلسی دنیا بھرکی خواتین کے فلاح وبہبود کے پروجیکٹ سے وابستہ رہیں۔

چیلسی اسمتھ کی آخری رسومات ہیوسٹن میں ادا کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG