رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کے ماہرین کی شام آمد


ہالینڈ میں قائم تنظیم آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کے ماہرین کو تقریباً نو ماہ کے عرصہ میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا کھوج لگا کر انھیں تلف کرنا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی جانچ اور انھیں تلف کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ماہرین منگل کو شام پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کی گاڑیوں کا ایک قافلہ ماہرین، اُن کے محافظوں اور ساز و سامان کو لے کر لبنان کے راستے شام کی حدود میں داخل ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ہالینڈ میں قائم تنظیم آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کے ماہرین کو تقریباً نو ماہ کے عرصہ میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا کھوج لگا کر انھیں تلف کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی ایک قرار داد کے ذریعے 2014 کے وسط تک شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ادھر حقوق، انسانی کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں ڈھائی برس سے جاری خانہ جنگی میں فوجیوں، باغیوں اور شہریوں سمیت 115,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں لگ بھگ 5,000 افراد ہلاک ہوئے۔

برطانیہ میں قائم اس تنظیم کا کہنا ہے کہ لڑائی میں صدر بشار الاسد کے حامی تقریباً 47,000 فوجی اور جنگجو بھی مارے جا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG