رسائی کے لنکس

چلی: آگ سے دو ہزار گھر تباہ، 12 افراد ہلاک


ساحلی شہر والپرائسو کے جنگلات میں گزشتہ ہفتہ کے روز آگ بھڑک اٹھی جس نے مقامی آبادی کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

چلی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دارلحکومت سنتیاگو سے کچھ فاصلے پر واقع ایک ساحلی شہر میں لگنے والی آگ سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور دو ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

ساحلی شہر والپرائسو سنتیاگو سے 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے جہاں جنگلات میں گزشتہ ہفتہ کو آگ بھڑک اٹھی جس نے مقامی آبادی کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

حکام کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد میں دو سو قیدی خواتین بھی شامل ہیں۔

بحرالکاہل سے آنے والی ہوائیں آگ کے شعلوں کو بڑھکانے کا سبب بن رہی ہیں جب کہ آگ بجھانے والا عملہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر میشیل بیچلیٹ
صدر میشیل بیچلیٹ
صدر میشیل بیچلیٹ نے ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر فوج تعینات کر دی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے لوٹ مار کے واقعات سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ نے عارضی پناہ کے لیے مراکز بھی قائم کر رکھے ہیں۔

والپرائسو کی تقریباً اڑھائی لاکھ آبادی ہے اور اقوام متحدہ کی طرف سے اسے عالمی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG