رسائی کے لنکس

چلی میں سہ روزہ قومی سوگ کا آغاز


اتوار کے روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں


زلزلے اور سونامی سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد چلی میں سہ روزہ قومی سوگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں ہیں۔ حکام ہلاکتوں کی صحیح تعداد متعین کرنے کی کوشش میں ہیں۔ عہدیداروں نے اس تعداد کو آٹھ سو سے گھٹا کر 452 کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے اس میں اضافہ وہ صرف اسی صورت میں کریں گے اگر مزید ہلاک شدگان کی حتمی طور پر شناخت کی گئی۔

زلزلے میں لاکھوں مکانات تباہ ہوئے اور20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں.

سڑکوں پر بسیرا کرنے والوں کی حالت صفائی کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے باعث تشویش ہے۔

صحت سے متعلق حکام نے لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگانا شروع کئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG