رسائی کے لنکس

چین: سنکیانگ میں 81 افراد کو سزائیں


ان افراد کو دہشت گردی ، قتل اور ایسی دیگر وارداتوں کی منصوبہ بندی اور ان میں شامل ہونے پر سزا دی گئی ہے۔ ان میں سے نو افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں انسدادی دہشت گردی کی کارروائی کے تحت 81 افراد کو سزا سنا ئی گئی ہے۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا گیا کہ ان افراد کو دہشت گردی ، قتل اور ایسی دیگر وارداتوں کی منصوبہ بندی اور ان میں شامل ہونے پر سزا دی گئی ہے۔ ان میں سے نو افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس سے پہلے سرکاری ویب سائٹ جن جیانگ پر کہا گیا تھا کہ مشتبہ افراد کو اورمچی کے علاقے میں حراست میں لیا گیا تھا جہاں گزشتہ ماہ ایک مارکیٹ میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشتبہ افراد پر نسلی منافرت، علیحدگی پر اکسانے اور امن و امان کو خراب کرنے کے الزمات عائد کئے گئے تھے۔

حالیہ ہفتوں میں چینی حکام نے سنکیانگ میں سینکڑوں افراد کے خلاف کارروائی کے بعد ان کو حراست میں لیا جس کے بارے میں کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ (کارروائی ) جبر پر مبنی تھی۔

گزشتہ ماہ حکام نے سنکیانگ میں ایک اسٹیڈیم میں کھلے عام 55 افراد کو سزا سنائی تھی۔ ان پر دہشت گردی اور علیحدگی پسندانہ کارروائیاں کرنے کا الزام تھا-
XS
SM
MD
LG