رسائی کے لنکس

logo-print

چینی وزیراعظم افریقہ کے چار روزہ دورے پر


وزیراعظم لی کی چیانگ

لی کی چیانگ نے افریقی ممالک سے مطالبہ کیا کہ مقامی منڈیوں کے ضابطوں کو مضبوط بنائیں

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ افریقہ میں مزدوروں سے متعلق تنازعات اور دیگر مشکلات چینی سرمایہ کاری کو تیزی سے متاثر کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو افریقہ کے چار روزہ دورے پر روانگی سے قبل ایک بیان میں کہی۔

چینی رہنما نے افریقہ میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر زور دیا کہ قوانین اور ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے مقامی آبادی کے مفادات اور ماحولیات کا تحفظ کریں۔

لی کی چیانگ نے افریقی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ مقامی منڈیوں کے ضابطوں کو مضبوط بنائیں اور چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق و مفادات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں کام کرنے والوں کو تحفظ فراہم کریں۔

وزیراعظم اپنے دورے میں ایتھوپیا، نائیجیریا، انگولا اور کینیا جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG