رسائی کے لنکس

چین میں ارب پتی افراد کی تعداد 315 ہو گئی: رپورٹ


وینگ جینلین
وینگ جینلین

رپورٹ میں ’رئیل اسٹیٹ ڈویلپر‘ وینگ جینلین کا نام شامل ہے جو چین کی سب سے مالدار شخصیت ہیں اور اُن کی دولت لگ بھگ 22 ارب ڈالر ہے۔

چین میں ارب پتی افراد کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار بیجنگ میں قائم ایک میگزین نے شائع کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں مالدار افراد کی فہرست کے مطابق 2013ء میں ملک میں ارب پتی افراد کی تعداد 315 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ ارب پتی افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوئی۔

روپرٹ ہوگیفر، جنہوں نے ’ہورن‘ رپورٹ تیار کی، نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چین میں اقتصادی شرح نمو میں کمی کے باوجود یہ اعداد و شمار مثبت رحجان کو ظاہر کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھی، جس کی توقع کی جا رہی ہے، تو ارب پتی افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آمدن کا بڑا ذریعہ جائیداد کی خرید و فروخت ’رئیل اسٹیٹ‘ کی صنعت تھی، جس کی قمیت میں حال ہی میں تیزی آئی ہے۔

اعداد و شمار میں ’رئیل اسٹیٹ ڈویلپر‘ وینگ جینلین کا نام شامل ہے جو چین کی سب سے مالدار شخصیت ہیں اور اُن کی دولت لگ بھگ 22 ارب ڈالر ہے۔

مسٹر وینگ کا گروپ ہوٹل، فلم، تھیٹر کی صنعت سے وابستہ ہے جب کہ یہ گروپ بڑے ’ڈیپارٹمنٹل اسٹور‘ بھی چلاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 1,000 مالدار ترین افراد میں سے نصف کے مالی اثاثوں میں گزشتہ ایک سال میں اضافہ ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG