رسائی کے لنکس

چین: جھڑپ میں 21 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جھڑپیں منگل کو شین جیانگ میں اس وقت شروع ہوئیں جب کاشغر کے علاقے میں سماجی کارکنوں نے ایک مشتبہ شخص اور اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

چین میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائی کے دوران شروع ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 21 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جھڑپیں منگل کو شین جیانگ میں اس وقت شروع ہوئیں جب کاشغر کے علاقے میں سماجی کارکنوں نے ایک مشتبہ شخص اور اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

پولیس جب اُس علاقے میں پہنچی تو فائرنگ شروع ہو گئی جس سے 15 سماجی کارکن ہلاک ہو گئے جب کہ چھ مسلح افراد بھی اس میں مارے گئے۔ حکام نے آٹھ دیگر افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اسلحہ جمع کر رہا تھا۔
XS
SM
MD
LG