رسائی کے لنکس

2009 کے آخری مہینوں میں چینی معیشت کی زقند



چین نے کہا ہے کہ اُس کی معیشت میں 2009 کی آخری چوتھائى کے دوران، 10.7 فیصد کی بہت بلند شرح کے ساتھ افزائش عمل میں آئى ہے۔ اور اس طرح پورے سال کی اوسط افزائش، آٹھ فیصد کے مقررہ ہدف سے بھی آگے بڑھ گئى ہے۔

یہ اعدادوشمار، جمعرات کے روز چین کے اعدادوشمار کے بیورو نے شائع کیے ہیں۔شرحِ افزائش میں دہائیوں میں اس اضافے کے نتیجے میں پچھلے سال چین کی اقتصادی افزائش کی شرح 8.7 فیصد تک پہنچ گئى۔ جو کہ اُس ہدف سے کافی بلند ہے، جسے پورا کرنا حکومت کے خیال میں ضروری تھا۔

بعض ماہرینِ اقتصادیات نے پیش گوئى کی ہے کہ چینی معیشت کی بلند شرحِ افزائش جلد ہی چین کو دنیا میں دوسرے پر سب سے بڑی معیشت بناکر جاپان کو پیچھے تیسرے نمبر پر دھکیل دے گی۔

پیچنگ نے پچھلے سال عالمی کساد بازاری کے دوران ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کے مقصد سے مالیاتی اداروں کےلیے 586 ارب ڈالر کے امدادی قرض اور کاروباری اداروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں ایک ریکارڈ اضافے سمیت متعدد اقدامات کیے تھے۔

لیکن اعدادوشمار کے بیورو کے کمشنر ما چئین تانگ نے کہا ہے دسمبر میں اشیائے صَرف کی قیمتیوں میں پچھلے سال کے اسی مہینے کی قیمتوں کے مقابلے میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اور اِس سے بڑھتی ہوئى معیشت کے نتیجے میں اِفراطِ زر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG