چین کے ساحلی شہر تیانجن میں ایک کیمیائی مواد کے گودام میں تین روز قبل ہونے والے دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 95 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شینخوا نے اتوار کو کہا کہ لاپتا ہونے والوں میں 85 فائر فائٹرز بھی ہیں۔
چین میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

1
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا زہریلی آلودگی کا خطرہ اب بھی موجود ہے یا نہیں۔

2
چین کے ساحلی شہر تیانجن میں ایک کیمیائی مواد کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔

3
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اس سے قبل یہ کہہ چکی ہے کہ ان دھماکوں کی وجہ سے تقریباً 6,300 افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی جبکہ تقریباً 721 افراد زخمی ہوئے۔

4
شینخوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق جس گودام میں آگ لگی وہ خاص طور پر کیمیائی مواد کو رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔