رسائی کے لنکس

بھارت نے پہلی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی


بھارت نے پہلی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی
بھارت نے پہلی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا کر چین میں کھیلا جانے والا پہلا ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

اتوار کو میچ کے مقررہ وقت کے دوران کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی جب کہ 15 منٹ کے اضافی وقت میں بھی مقابلہ صفر، صفر سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی اسٹروک پر ہوا۔

بھارت نے پانچ میں سے چار پینلٹی اسٹروکس پر گول کیے جب کہ پاکستانی کھلاڑی صرف دو گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل جمعہ کو ہونے والے ایک اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو، دو سے برابر رہا تھا لیکن اس کے باوجود پاکستان پوائنٹس کی برتری کی وجہ سے فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG