رسائی کے لنکس

چین: شدید دھند سے پروازوں کا معمول متاثر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری نشریاتی ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ شمالی چین میں بھی کئی شاہراؤں پر جمعرات کو دھند کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شدید دھند کے باعث ملک کے کئی شہروں میں ٹریفک اور پروازوں کا معمول متاثر ہوا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق جمعرات کو مرکزی صوبے ہیونان کے چنگ سا شہر میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی جس کی وجہ سے کئی شاہراؤں پر ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل رہا۔

’سی سی ٹی وی‘ پر دکھائے جانے والے مناظر میں شدید دھند میں گاڑیاں آہستہ آہستہ چلتی ہوئی دکھائی دے رہے تھیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ شمالی چین میں بھی کئی شاہراؤں پر جمعرات کو دھند کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی۔

14 جنوری کو چین کے شمال مغربی نیم خود مختار علاقے سنکیانگ کے ارمچی ائیرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر کی وجہ سے 10,000 سے زائد مسافر پھنس گئے تھے۔

چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے جمعرات کی صبح کو دھند اور دھوئیں کے بارے میں انتباہ جاری کیا تھا تاہم یہ بھی کہا گیا کہ جمعہ سے ملک کے شمال سے جنوب تک دھند کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG