رسائی کے لنکس

متنازع جزیرے کے قریب سے چینی باشندے کو بچا لیا گیا


گرم ہوا کے غبارے کی مدد سے چین اور جاپان کے متنازع جزیرے میں اترنے کی کوشش کے دوران چینی شہری سمندر ہی میں گر گیا تھا۔

جاپان کے ساحلی محافظوں نے اُس نے چینی شہری کو بچا لیا ہے جو گرم ہوا کے غبارے کی مدد سے چین اور جاپان کے متنازع جزیرے میں اترنے کی کوشش کے دوران سمندر ہی میں گر گیا تھا۔

کوسٹ گارڈ نے جمعرات کو بتایا کہ اُنھیں مسٹر ژو شیی جن ’ایسٹ چائنہ سی‘ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ملے، ساحلی محافظوں کے مطابق چینی شہری زخمی نہیں تھا اور اُسے علاقے میں گشت گرنے والی چین کی ایک کشتی پر منتقل کر دیا گیا۔

35 سالہ چینی شہری نے بدھ کو ’ہاٹ ائیر بیلون‘ یا گرم ہوا کے غبارے کی مدد اُڑان بھری تھی لیکن حکام کے مطابق چند ہی گھنٹوں بعد بظاہر مشکل میں پھنسے کے بعد اُس نے مدد کے حصول کے لیے ایک پیغام بھیجا تھا۔

حالیہ برسوں میں چین اور تائیوان کے کئی شہریوں نے متنازع جزیرے میں اترنے کی کوشش کی تاکہ وہ وہاں سیاسی بیان دیں سکیں۔ لیکن جاپان کی انتظامیہ جس کے پاس اس جزیرے کا کنٹرول ہے وہ لوگوں کو ایسے کرنے سے باز رکھے ہوئے ہے۔

غیر آباد یہ جزیزہ چین اور جاپان کے تعلقات میں کئی دہائیوں سے تناؤ کا باعث بنا ہوا ہے اور تنازع میں حالیہ برسوں میں شدت آئی ہے۔

رواں سال نومبر میں چین نے اپنے فضائی دفاعی حدود کو اس جزیرے تک بھی بڑھا دیا تھا اور بیان میں کہا تھا کہ تمام غیر ملکی جہازوں کو اس حدود سے گزرنے سے قبل چین کو آگاہ کرنا ہو گا۔

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا نے چین کے نئی فضائی حدود کے تعین کو مسترد کر دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG