رسائی کے لنکس

logo-print

چین میں شی جن پنگ کا نئے صدر کے طور پر انتخاب


شی جن پنگ کو ملک کے نئے صدر کے طور پر نامزد کیا ہے

رشوت کے مسئلے کا حل اور پارٹی میں بہتر نظم و ضبط کے قیام کی ضرورت ہے۔

چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس نے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں نائب صدر شی جن پنگ کو ملک کے نئے صدر کے طور پر نامزد کیا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کا یہ اٹھارواں اجلاس بیجنگ میں ایک ہفتے تک جاری رہا اور اس دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

موجودہ صدر ہو جن تاؤ کی جگہ آنے والے شن جن پنگ ملک کی مرکزی فوجی کمیشن اور سات رکنی فیصلہ ساز اسٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

چین کے نئے نامزد صدر مارچ میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ اُنھوں نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ملک کی نئی قیادت کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن وہ چین کے ایک ارب 30 کروڑ افراد کے بہتر معیار زندگی کے لیے جد و جہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رشوت کے مسئلے کا حل اور پارٹی میں بہتر نظم و ضبط کے قیام کی ضرورت ہے۔
XS
SM
MD
LG