رسائی کے لنکس

نوبل امن انعام: چین کا انسٹی ٹیوٹ کو انتباہ


نوبل امن انعام: چین کا انسٹی ٹیوٹ کو انتباہ
نوبل امن انعام: چین کا انسٹی ٹیوٹ کو انتباہ

چین نے ناروے کے نوبل انسٹیٹیوٹ کو متنبہ کیا ہے کہ اس کا چین کی حکومت کے مخالف شخص کو امن انعام دینا بیجنگ اور اوسلو کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر Geir Lundestad نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ یہ تنبیہ چین کے نائب وزیر خارجہ فو یِنگ نے چند ماہ قبل اوسلومیں چینی سفارت خانے میں اُن کے ساتھ ہوئی ایک ملاقات میں کی۔

چین میں نمایاں ماہرین تعلیم، مصنفین اور وکلاء کا ایک گروپ نارویجن نوبل کمیٹی پر زور دے رہا ہے کہ اس سال کا نوبل امن انعام حکومت مخالف Liu Xiabao کو دیا جائے جو چین میں سیاسی آزادی اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم مشہور کارکنوں میں سے ایک ہیں۔ ان کو لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کے جرم میں گذشتہ برس دسمبر میں گیارہ برس قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

نوبل کمیٹی آٹھ اکتوبر کو امن انعام کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیت کا اعلان کرے گی۔

XS
SM
MD
LG