رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں یرغمال چین کے ماہی گیر رہا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عہدیدار نے بتایا کہ تمام افراد محفوظ ہیں اور وہ واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں لیکن اُنھوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

چین میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس کے اُن 16 ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا جنہیں شمالی کوریا میں تاوان کی غرض سے پکڑا گیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے منگل کو ماہی گیروں کی رہائی کی خبر پیانگ یانگ میں ایک چینی عہدیدار کے حوالے سے دی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ تمام افراد محفوظ ہیں اور وہ واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں لیکن اُنھوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

کشتی کے مالک کا کہنا تھا کہ چھ مئی کو ماہی گیروں کو چین اور کوریائی جریرے کے درمیان سے قبضے میں لیا گیا تھا، اس کشتی اور عملے کی واپسی کے عوض شمالی کوریا نے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ شمالی کوریا میں کون اس اغواء کا ذمہ دار ہے۔ ژنہوا کے مطابق کشتی ’ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا‘ نے قبضے میں لی تھی، جو کہ شمالی کوریا کا سرکاری نام ہے لیکن اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی۔

اس واقعہ کے بعد چین نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اس سے دونوں اتحادی ملکوں کے کشیدہ سفارتی تعلقات میں مزید خرابی کا خدشتہ پیدا ہو گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ پیانگ یانگ نے چین کے ماہی گیروں کو پکڑا ہو۔ ایک سال قبل شمالی کوریا کے نامعلوم افراد نے چین کے 29 ماہی گیروں اور اُن کی کشتیوں کو قبضے میں لے لیا تھا اور رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا جو کہ پورا نا کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG