رسائی کے لنکس

چین: احتجاج کے باعث جوہری تنصیب کی تعمیر کا منصوبہ منسوخ

یہ فیصلہ قریبی شہر جیانگ میں مجوزہ جوہری تنصیب کے منصوبے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد کیا گیا۔ جمعہ کو ہونے والے مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

چین کے جنوب میں انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اُنھوں نے مقامی آبادی کے احتجاج کے باعث جوہری ’فیول پروسیسنگ‘ پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔

ملک کے جنوب میں ہیسان نامی علاقے کی انتظامیہ نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ چین کے ’نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن‘ کے چھ ارب ڈالر کی اس تنصیب میں جوہری ’فیول‘ تیار کیا جانا تھا۔

شہر کے میئر واؤ یوئیکس نے کہا کہ حکومت عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے۔

یہ فیصلہ قریبی شہر جیانگ میں مجوزہ جوہری تنصیب کے منصوبے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد کیا گیا۔ جمعہ کو ہونے والے مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جوہری تنصیب کی تعمیر کی مخالفت کی بڑی وجہ اس کی حفاظت اور جوہری تابکاری کے پھیلاؤ کے خدشات تھے۔
XS
SM
MD
LG