رسائی کے لنکس

چین کی برآمدات میں کمی


چین کی برآمدات میں کمی
چین کی برآمدات میں کمی

چین کے فاضل برآمدی توازن میں ،جو کچھ عرصے سے کئی ترقی یافتہ اقوام کے لیے ایک حساس معاملہ بناہواہے، ستمبر کے دوران مسلسل دوسرے ماہ بھی کمی ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ چینی برآمدت میں کمی کا رجحان عالمی اقتصادی صورت حال کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔

چین کے کسٹم بیورو نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران ملک کی بیرونی تجارتی ساڑھے14 ارب ڈالر فاضل رہی جب کہ اگست میں تجارتی توازن 17.8 ارب ڈالر کے ساتھ چین کے حق میں تھا۔ اس سے قبل جولائی میں فاضل تجارت ساڑھے 31 ارب ڈالررہی۔یہ فرق گذشتہ اڑھائی برس کے دوران سب سے زیادہ تھا۔

کسٹم بیورو کا کہناہے کہ ستمبر میں چین کی درآمدات ایک کھرب 55 ارب ڈالر سے زیادہ تھیں ، جو ایک سال قبل اسی ماہ کے مقابلے میں تقریباً 21 فی صد زیادہ ہیں۔ جب کہ برآمدات 17.1 فی صد کے اضافے کے ساتھ ایک کھرب 69 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں ۔

اگست میں چین کی برآمدات میں 30.2 فی صد اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں اضافہ 24.5 فی صد رہا۔

چین کی تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں کمی یورپ اور امریکہ میں ان کی مانگ میں کمی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

منگل کے روز امریکی سینیٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ، جس کے تحت ان ممالک کے خلاف اقدامات کیے جاسکیں گے جو تجارتی مفادات کے لیے اپنی کرنسی کی قیمت کو جان بوجھ کر کم رکھتے ہیں۔

بیجنگ کا کہناہے کہ یہ قانون واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG