سمندری طوفان راماسن نے چین میں سب سے زیادہ ملک کے جنوبی ساحلی علاقے ہینان کو متاثر کیا جہاں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے جب کہ حکام کے مطابق یہ گزشتہ چالیس سالوں میں آنے والا طاقتور ترین سمندری طوفان ہے۔ اس سے قبل اس طوفان سے فلپائن میں 94 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سمندری طوفان سے چین میں تباہی

1
راماسن طوفان نے چین کے جنوبی ساحلی علاقے ہینان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

2
راماسن طوفان سے ایک وسیع علاقے میں تباہی پھیلی اور بہت سی عمارتیں منہدم ہوئیں۔

3
جنوبی چین میں گزشتہ چالیس سالوں میں آنے والا یہ طاقتور ترین سمندری طوفان ہے۔

4
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق طوفان سے قبل ہی ہینان سے 26 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔