رسائی کے لنکس

چین :گوانتانامو کے یغور باشندے چین کے حوالے کیے جانے چاہیں



چین نے گانتا نامو بے، کیوبا کے حراستی مرکز میں قید ا یغور باشندوں کو رہا کرنے یا انہیں کسی تیسرے ملک میں بھیج دینے کے خیال کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان جیانگ یو نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ چین گوانتانامو میں قید یغوروں کو مشرقی ترکستان کی اسلامی تحریک کے ارکان سمجھتاہے جس کا نام دہشت گرد گروپوں سے متعلق اقوام متحدہ کی فہرست پر موجود ہے ۔

جیانگ نے کہا کہ انہیں رہا کرنے کی بجائے ان ایغوروں کو، بقول ترجمان کے، قانونی کارروائی کے لیے چینی عہدے داروں کے سپرد کر دیا جانا چاہیے۔

گوانتانامو سے رہا شدہ ایغور باشندوں کو پہلے ہی البانیہ ، برمودا اور پلاؤ میں از سر نو آباد کیا جا چکا ہے ۔ امریکہ انہیں چین واپس بھیجنے یا انہیں پناہ گزینوں کا درجہ دینے سے انکار کر چکا ہے۔

سوئٹز ر لینڈ وہ ملک ہے جو اس وقت ان یغوروں میں سے دو کو اپنے ہاں لینے پر غور کر رہاہے ۔ جیان نے برن سے چین کے خدشات پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔

XS
SM
MD
LG