چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے چینی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل میں پاکستان کے کردار کا کوئی نعم البدل نہیں۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا دورہ پاکستان

1
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔

2
وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

3
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کا ملک افغانستان میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

4
وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستانی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ یی نے کی۔