رسائی کے لنکس

مارن چلیچ نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا


مارن چلیچ
مارن چلیچ

چلیچ کو تیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی جب کہ نشیکوری کو تقریباً اس سے نصف رقم انعام ملی۔

کروئشیا کے مارن چلیچ نے یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جاپان کے کیئی نشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اپنے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔

نیویارک میں پیر کو کھیلے گئے فائنل میں انھوں نے چھ،تین۔ چھ، تین۔ اور چھ، تین سے حریف کو شکست دی۔

دونوں کھلاڑیوں پہلی بار کسی بھی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچے تھے اور یو ایس اوپن کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ٹینس کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں دس نمبر اور اس سے نیچے کے کھلاڑی فائنل میں پہنچے تھے۔

ان دونوں نے سیمی فائنلز میں اپ سیٹس کیے تھے۔ نشیکوری نے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ جب کہ چلیچ نے مایہ ناز کھلاڑی روجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔

چلیچ کو تیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی جب کہ نشیکوری کو تقریباً اس سے نصف رقم انعام ملی۔

XS
SM
MD
LG