رسائی کے لنکس

جسٹس تصدق قائمقام الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی


چیف جسٹس کے عہدے کے لئے تقرری کی منظوری کے ساتھ ہی جسٹس تصدق حسین نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

کراچی ۔۔۔۔ پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ میں 15دن سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد، جسٹس تصدیق حسین جیلانی یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

چیف جسٹس کے عہدے کے لئے تقرری کی منظوری کے ساتھ ہی جسٹس تصدق حسین نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ناصر الملک کو قائمقام چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس تصدق حسین نے اپنا استعفیٰ جمعے کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرایا۔

گزشتہ بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں چیف جسٹس بنائے جانے کی حمایت کی تھی جبکہ اسی روز صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس تصدق کو چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری 12دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

جسٹس تصدق نرم مزاج ہونے کی وجہ سے ’جینٹلمین جج‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہیں شاعری، نادر اشیاٴ اور فلموں سے رغبت ہے۔ وہ امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر جلیل عباس جیلانی کے رشتے دار ہیں۔
XS
SM
MD
LG