رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: قبائلیوں اور آبادکاروں میں جھڑپوں میں دو افراد ہلاک


بنگلہ دیش: قبائلیوں اور آبادکاروں میں جھڑپوں میں دو افراد ہلاک
بنگلہ دیش: قبائلیوں اور آبادکاروں میں جھڑپوں میں دو افراد ہلاک

بنگلہ دیش نے ملک کے شمال مغربی پہاڑی علاقےمیں فوجی تعینات کر دیے ہیں ،جہاں قبائلی گروہوں اور بنگالی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ ان واقعات میں 100 سے زیادہ گھروں کو آگ لگائی جا چکی ہے ۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہےجب کہ علاقے میں امن عامہ بحال ہو رہا ہے ۔

آباد کاروں اورقبائلی گروہوں کے درمیان زمینوں کی ملکیت کی بنا پر تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں جو اکثر اوقات تشدد کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

مرکزی قبائلی گروپ، جنوب مشرقی پہاڑی ضلع میں 1997ء میں امن معاہدے پر دستخط ہونے سے قبل دو عشروں تک خوداختیاری کے لیے لڑچکاہے۔

بنگلہ دیش کی فوج نے معاہدے کے تقریباً 12 سال کے بعد گذشتہ جولائی میں علاقے سے اپنے فوجیوں کا ا نخلا شروع کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG