رسائی کے لنکس

کوکا کولا کمپنی ملازمتوں میں کٹوتیاں کرے گی ۔۔۔


بتایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ ملازمتیں اٹلانٹا شہر میں ختم کی جائیں گی جہاں اس کمپنی کا آغاز ہوا تھا۔

مشروبات کی مشہور کمپنی کوکا کولا کی جانب سے جمعرات کو ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ کمپنی آنے والے دنوں میں ساڑھے سات سو ملازمتیں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کوکا کولا ایک بڑی کمپنی ہے اور اس وقت شمالی امریکہ میں اس کمپنی کے پچھتر ہزار ملازمین ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ ملازمتیں اٹلانٹا شہر میں ختم کی جائیں گی جہاں اس کمپنی کی طرح ڈالی گئی تھی۔

اس ضمن میں گذشتہ ماہ ملازمین کو ایک نوٹس بھیجا گیا تھا۔ جس میں لکھا تھا، ’’ہمیں اپنی کمپنی کا ڈھانچہ، طریقہ ِ کار اور نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔‘‘
XS
SM
MD
LG