رسائی کے لنکس

کافی پیجیئے، جگر کی بیماریاں دور بھگائیے


کیا آپ جانتے ہیں کہ کافی پینے سے کئی بیماریوں کا ٹالا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کافی جگر کی بیماریوں کے خاتمے کا ایک موثر طریقہ ہے۔

اب کافی پینے والوں کو اپنی اس عادت کے پختہ ہونے کا ایک نیا اور دلچسپ بہانہ مل گیا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق عام روٹین میں کافی پینے سے جگر کی بیماریوں کو روکنا ممکن ہے۔

امریکہ کے میو کلینک میں کی جانے والی نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق کافی پینے سے جگر کی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔ اس بیماری Primary Sclerosing Cholangitisکی وجہ سے جگر ناکارہ ہو سکتا ہے اور اس بیماری سے انسان جگر کے کینسر میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر کریگ لیمرٹ کیسٹرو اینٹرولوجی یا معدہ اور چھوٹی آنت کی بیماریوں کے ماہر ہیں، جنہوں نے اس تحقیق پر کام کیا۔ ڈاکٹر کریگ کہتے ہیں کہ، ’گو کہ جگر کی بیماری PSC میں بہت زیادہ لوگ مبتلا نہیں ہوتے لیکن جو ہوتے ہیں ان پر اس بیماری کے اثرات تباہ کن ہوتے ہیں۔ ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ اس بیماری سے بچاؤ کے طریقے دریافت کریں۔‘

اس تحقیق میں تین طرح کے مختلف لوگوں کے گروپس کا جائزہ لیا گیا۔ ایک گروپ وہ تھا جو PSC کی بیماری میں مبتلا تھا، دوسرا گروپ PBC (جگر کی ایک اور بیماری) میں مبتلا تھا جبکہ تیسرا گروپ صحتمند مریضوں پر مشتمل تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی پینے والے افراد میں PSC کے امکانات کم تھے۔

گذشتہ برس یورپ میں کافی پینے والوں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق معتدل مقدار میں کافی پینے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کی شرح 25٪ تک کم کی جا سکتی ہے۔ جبکہ سویڈن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کافی پینے سے چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG