رسائی کے لنکس

مشرقی ایشیا میں شدید سردی سے درجنوں افراد ہلاک


گرم مرطوب موسم ہونے کی وجہ سے تائیوان میں لوگوں کے گھروں میں ہیٹنگ کا نظام موجود نہیں اور اچانک درجہ حرارت گرنے سے لگ بھگ پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تائیوان میں غیر معمولی سردی کی لہر سے درجنوں افراد ہو گئے ہیں جن کی اکثریت دارالحکومت تائی پے اور نواحی علاقوں میں ہلاک ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی افراد عمر رسیدہ تھے جو اس وقت ہلاک ہوئے جب اتوار کو درجہ حرارت 4 ڈگری سنیٹی گریڈ تک گر گیا۔

حکام کے مطابق کئی اموات دل کی تکلیف اور ہاپوتھرمیا یعنی جسم کا درجہ حرارت گرنے سے واقع ہوئیں۔

گرم مرطوب موسم ہونے کی وجہ سے تائیوان میں لوگوں کے گھروں میں ہیٹنگ کا نظام موجود نہیں اور اچانک درجہ حرارت گرنے سے لگ بھگ پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر معمولی سردی سے تائیوان اور اس کے ہمسایہ ممالک شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں درجہ حرارت ریکارڈ حد تک گر گیا جہاں سال کے اس حصے میں موسم کی صورتحال نسبتاً گرم ہوتی ہے۔

ہانگ گانگ میں سب سے اونچی چوٹی پر شدید سردی میں بارش کے بعد سڑکوں پر برف جم جانے سے وہاں سفر تقریباً ناممکن ہو گیا جس کے بعد علاقے میں محصور سینکڑوں افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کرنا پڑیں۔

XS
SM
MD
LG